احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، جدوجہد سیاسی ہے ، ہم باغی نہیں، شیخ وقاص اکرم

احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، جدوجہد سیاسی ہے ، ہم باغی نہیں، شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں اور موجودہ حالات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام فیصلےبانی پی ٹی آئی کی مشاورت سےکیے جاتے ہیں، عمران خان نے کہا جسےاختلاف ہے وہ احتجاج میں شرکت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پنجاب کےلوگوں نے ہمیشہ سرپرائزدیا ہے، پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورپہلے پارٹی کےصوبائی صدرپھروزیراعلیٰ ہیں جبکہ مذاکرات کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کےدروازے کبھی بند نہیں کیے۔

شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ کہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے ، ہم باغی نہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف اپنے سیاسی اہداف کے لیے پر امن احتجاج کر رہی ہے، ہم نے پہلے کبھی احتجاج میں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی عزم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *