گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے طلبہ ڈالرز کمانے لگے

گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے طلبہ ڈالرز کمانے لگے

کراچی : گورنر ہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے قلیل عرصے میں کامیابیاں حاصل کرنی شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صرف 8 ماہ کی تربیت کے بعد کئی نوجوان اپنی ویب ایپلیکیشنز بنا کر ڈالرز کما رہے ہیں۔ ایسے ہی کامیاب نوجوانوں میں حافظ نعیم الدین بھی شامل ہیں، جنہوں نے گورنر ہاؤس سے مفت تربیت کے بعد اپنی ایپلیکیشن تیار کی اور اب ماہانہ 500 سے 1,000 ڈالر کما رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنا سافٹ ویئر ہاؤس کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اسی طرح ندا رضوان، جو ایک گھریلو خاتون ہیں، اس انیشیٹیو کا حصہ بنیں اور اب ان کے پاس 1 لاکھ 400 ڈالر کا پراجیکٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں کتنے سرکاری ملازمین شامل ہے، تعداد سامنے آ گئی

گورنر آئی ٹی انیشیٹیو کے تحت طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ، جاوا اور ٹائپ اسکرپٹ، فریم ورک اور ویب ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کی تربیت دی گئی ہے۔ آئندہ ماڈیولز میں اے آئی، ویب چین، اور میٹاورس جیسے جدید کورسز شامل کیے جائیں گے۔

یہ انیشیٹیو نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *