بشریٰ بی بی نے کارکنان سے اسلام آباد سے واپس نہ جانے کا حلف لے لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان سے حلف لے لیا کہ جب تک خان صاحب رہا ہوکر ہمارے پاس نہیں آجاتے کوئی بھی مجھے اور اسلام آباد کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جائیگا۔ آخر میں بشریٰ بی بی نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کچھ قیادت انتشار نہیں چاہتی، فساد کی جڑ صرف ایک خفیہ ہاتھ ہے۔ پی ٹی آئی کا کنٹرول خفیہ لیڈرشپ کے ہاتھ میں ہے۔ پی ٹی آئی لیڈرشپ تو بات کرنا چاہتی تھی لیکن خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں۔ پی ٹی آئی کیساتھ ہاتھ ہونیوالا ہے۔ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنیوالے خفیہ ہاتھ کا ایجنڈا پاکستان نہیں۔ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنیوالا خفیہ ہاتھ سب پر بھاری ہے۔