ریاست صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے، بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، عطا تارڑ

ریاست صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے، بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر لاشیں گرانے کے منصوبے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دوسروں کے بچوں کو فرنٹ پر رکھا ہوا ہے جبکہ ریاست صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت مظاہرین کو آگے بڑھنے نہیں دے گی، اور پنجاب، سندھ، بلوچستان سے کوئی بھی باہر نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ ملک دشمنی پر مبنی ہے، اگر ہمت ہے تو اپنے بچوں کو بلائیں اور فرنٹ لائن پر کھڑا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور امن کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، لیکن ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *