پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کے باعث لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔
2روز کی بندش کے بعد رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا تاہم دوبارہ احتجاج کی کال چلنے پر رنگ روڈ کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
داتا دربار، شالامار اور راوی روڈ پر بھی کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔موٹروے گزشتہ چار روز سے تاحال آمدورفت کے لیے بند ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رنگ روڈ کی بندش سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ شہر کے اندر بھی ٹریفک کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔ کینال نہر، فیصل ٹاؤن روڈ، گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور مزنگ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔