بشرٰ ی بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کر دی، سینیٹر فیصل واوڈا

بشرٰ ی بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کر دی، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشرٰی بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست ختم کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی ہے وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشرٰی بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست ختم کر دی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ دو تین روز پہلے ہی انہوں نے آگاہ کر دیا تھا کہ جو بھی اس بار ڈی چوک پہنچے گا، حکومت انکی ٹھیک ٹھاک دھلائی کریگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بشرٰی بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود دی ہے۔ بلیو ایریا احتجاجی مظاہرے سے بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے ہیں۔  فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے ہیں اور ڈی چوک احتجاجی دھرنے سے بشرٰی بی بی نے عمران خان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

سینٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک بار پھر سےکارکنوں کو جناح ایونیو پر بے یارو مددگار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ اگر وہ دونوں اس بار کے پی کے بھی فرار ہوتے ہیں تو انہیں اس بار وہاں سے بھی گرفتار کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *