وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین کے حوالے سے ہماری اولین کوشش یہ ہی تھی کہ چیزیں آرام سے کریں اور اس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف کامیاب گرینڈ کلین اپ اپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس نے گرینڈ اپریشن میں حصہ لیا اور اسلام آباد بلیو ایریا کو احتجاجی مظاہرین سے کلیئر کروا الیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج میں شامل شرپسند افغان دہشت گردوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئیندہ دو تین دن میں ان کے حوالے سےتفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ پی ٹی آئی مظاہرین کی گرفتاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کل آئی جی اسلام آباد اس حوالے سے تفصیلات پیش کریں گے
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج دن 11 بجے تک اسلام آباد راولپنڈی اور ملک بھر میں بند رستے کھول دیئےجائیں گے اور موبائل فونز کےسگنلز سے متعلق مسائل بھی حل کیئےجائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام سکولز، کالجز جمعرات سے کھول دیئےجائیں گئے۔