بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال مِس کال ثابت ہوئی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال مِس کال ثابت ہوئی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر ِ اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے خلاف بلیو ایریا اسلام آباد میں کامیاب گرینڈ اپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فائنل کال مِس کال ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد میں بلیو ایریا کو پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین سے کلیرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب حکمتِ عملی سے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سے بلیو ایریا کو خالی کروا لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال مِس کال ثابت ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے خود علی امین گنڈاپور کے کنٹینر کو آگ لگائی ، انہوں نے کہا کہ کنٹینر سے بہت سے دستاویز کئ راکھ برامد ہوئی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کنٹینر کو کیوں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ لوگ بلیو ایریا سے بھاگے ہیں انکی سینکڑوں گاڑیان ٹکرائی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت درست وقت کا انتظار کر رہی تھی اور جب درست وقت آیا تو چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں تھی اس لیے سیاسی بدنامی انکا مقدر بن گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *