پاکستان تحریک انصاف کے 500 سے زائد کارکنان گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے 500 سے زائد کارکنان گرفتار

رینجرز اور پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا اورشہر کو مکمل طور پر خالی کروالیا۔

پولیس نے شر پھیلانے والے 500 سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔آپریشن کے دوران تحریک انصاف کی قیادت کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کنٹینر جل کر خاکستر ہو گیا۔ علی امین خان گنڈاپور اور بشریٰ بی بی بھی بلیو ایریا سے فرار ہوگئے، دونوں ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مظاہرین سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس اور کمیونیکیشن کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اٹک پل سے فرار ہونے والے درجنوں مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *