پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کوملا۔

آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کوشش کی بہت سی چیزیں آرام سے کریں، جس میں کامیاب ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تھا اور 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے دوران ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ اس دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1642 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی بھی دیکھنے کو ملی تھی جب 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی آئی اور مارکیٹ 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *