اگر آپ سونے کی قیمتوں پر نظر رکھتے ہیں یا مستقبل میں سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں توخرید لیجیے کیونکہ سونے کی قیمت میں کمی آگئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج 7 جون 2026 کو سونے کی قیمتوں کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں جہاں عالمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 520 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں سونے کی قیمت یکساں رہی جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 452,000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 387,520 روپے اور 22 قیراط سونا فی تولہ 414,333.33 روپے ہوگیا ۔
گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 479 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آیا تھا۔
ڈالر اور عالمی مارکیٹ کا اثر
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے براہ راست جڑا ہوا ہے، جب ڈالر کمزور ہوتا ہے تو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں دن کے دوران کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیاں فوری طور پر مقامی ریٹس پر اثر انداز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو مسلسل صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے اہم اشارہ
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں ایک نئی ہلچل پیدا یوگئی ہے جہاں مرکزی بینک آف چائنا نے سونے کے ذخائر میں مزید اضافہ کردیا ہے جس سے مارکیٹ میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے، اس لیے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔