بیلاروس کے صدر لوکاشینکو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

بیلاروس کے صدر لوکاشینکو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں۔

بیلاروسی کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس روانگی کے بعد صدر لوکاشینکو کو الوداع کہا۔

بیلاروس کے صدر کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی موجود تھا جنہوں نے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستانی کاروباری رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو ان کے دورے کی یاد میں ایک فوٹو البم بھی پیش کیا۔بیلاروس کے صدر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مری میں خوشگوار ملاقات کی ہے ۔

صدر لوکاشینکو نے نواز شریف کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں نے طویل عرصے کے بعد ملاقات کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی گفتگو میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کی مضبوطی پر روشنی ڈالی گئی۔

صدر مملکت بیلا روس کے اعزاز میں نواز شریف کی جانب سے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *