محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مگر شام یا رات کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سٹی کی تازہ قیمت اور پانچ سالہ قسطوں کا نیا پلان سامنے آ گیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور ان کے گردونواح میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مگر صبح اور رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور ان کے گردونواح میں سموگ یا دھند چھا سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں: مولانا فضل الرحمان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، اور درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔اس وقت کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 09، سکردو میں منفی 06، استور اور گوپس میں منفی 04، گلگت میں منفی 03، کالام میں منفی 02 اور قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *