وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تمام تر تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، تجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔