آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق

آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق

شیخوپورہ موٹر وے پر خانپور نہر کے نزدیک آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک اہلکار کانسٹیبل صفدر شاہ جاں بحق ہوگیا۔

مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، ایلیٹ فورس کی گاڑی آ ئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی فیملی کے ہمراہ لاہور جا رہی تھی۔

کل کارکنان کھڑے رہے اور ان کی لیڈر بھاگ نکلیں ، عظمیٰ بخاری

آئی جی اسلام آباد اسکواڈ کے ساتھ موجود نہیں تھے، حادثہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کا ٹائرپھٹنے کے باعث پیش آیا،مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *