اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا پولیس نے اسلام آباد پولیس پر مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آانسو گیس استعمال کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے پولیس سربراہ نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور یونٹس کے سربراہان کو ایک باضابطہ خط بھیجا ہے جس میں پولیس کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے آانسو گیس کے اسٹاک اور استعمال کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر کو پولیس کے غیر سیاسی رہنے کے بارے میں بھی خط لکھا گیا تھا، اور حالیہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اسلام آباد میں مظاہرین نے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔ اس پر خیبرپختونخوا پولیس نے آنسو گیس کے اسٹاک اور اس کے استعمال کی تفصیلات مانگ کر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔