عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں اپنی ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاجی چڑھائی کرنے کے لیے کارکنوں کو اُکسایا، جبکہ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر بیان دے کر کارکنوں کو اشتعال دلایا۔

مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کیں اور عوام کا راستہ روکا، جبکہ پولیس افسروں پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے الزامات سمیت 16 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد اسلام آباد میں عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 8 مختلف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس پر حملے، اغوا، کار سرکار میں مداخلت، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی جیسے الزامات پر درج ہوئے ہیں۔

یہ ایف آئی آر مختلف تھانوں میں درج کی گئی ہیں جن میں شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بنی گالہ، کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون اور نیلور شامل ہیں۔ ان مقدمات میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ اور شیخ وقاص سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *