پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے سوشل میڈیا پر احتجاج کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر، ویڈیوز اور غلط اعداد و شمار پھیلائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے فلسطین کے شہداء کی لاشوں کو بھی اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتے ہوئے ان کی تصاویر کے ذریعے من گھڑت ہلاکتوں کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ اس پروپیگنڈے کو بیرون ملک فرار سلمان احمد نے مزید بڑھاوا دیا، جس نے فلسطین کے شہداء کی تصاویر کو پاکستان میں احتجاج کے دوران من گھڑت ہلاکتوں سے جوڑ دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ہلاکتوں کا پروپیگنڈا بھی جاری ہے، جس میں مختلف افراد نے مختلف تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے 20، شیر افضل مروت نے 12، علی امین گنڈا پور نے سینکڑوں اور لطیف کھوسہ نے تو 278 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سے منسلک یو ٹیوبرز کا بھی منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔ تاہم دو بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک کی جانب سے ہلاکتوں کے بارے میں وضاحتی بیانات سامنے آ چکے ہیں۔

پمز انتظامیہ نے بتایا کہ 36 عام شہری اور 66 قانون نافذ کرنے والے اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے، جبکہ پولی کلینک انتظامیہ نے بتایا کہ وہاں کوئی لاش نہیں لائی گئی، صرف معمولی زخمی افراد آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا اور ہلاکتوں کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کا یہ پروپیگنڈا کارکنوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *