وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی۔
جیو ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی ور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رائے دے دی ہے۔
خیبرپختونخوا نے خود 2بار وفاق پر چڑھائی کر کے گورنر راج کا جواز پیداکر دیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکرگورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔