Skip to content
پی ٹی آئی دھرنا اسلام آباد پولیس کو کتنے میں پڑا؟ اخراجات کی تفصیل
Home - آزاد سیاست - پی ٹی آئی دھرنا اسلام آباد پولیس کو کتنے میں پڑا؟ اخراجات کی تفصیل
پی ٹی آئی کے تین روزہ احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات برداشت کئے۔
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔
ان کنٹینرز پر اخراجات 7 کروڑ 28 لاکھ روپے آئے۔ یہ کنٹینرز ابھی تک روڈ کے سائیڈوں پر موجود ہیں اور ان کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
احتجاج کے دوران 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز کا بندوبست کیا گیا، جن میں سے 15 کروڑ روپے کے شیلز تین دن میں استعمال کئے گئے۔
مزید برآں، ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں بھی 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے،اس میں راولپنڈی کے اور دیگر اخراجات شامل نہیں ہیں۔