صاحبزاد حامد رضا پی ٹی آئی سیاسی، کور کمیٹی سے مستعفی

صاحبزاد حامد رضا پی ٹی آئی سیاسی، کور کمیٹی سے مستعفی

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ استعفیٰ عمران خان سے ملاقات کے بعد دیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات اور تنقید کے بڑھنے کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جنہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔

یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی کی پنجاب قیادت پر سوالات اٹھائے تھے۔

شوکت یوسفزئی نے ڈی چوک کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کہاں تھی؟ کیا پارٹی کی قیادت بشریٰ بی بی کے ہاتھ میں ہوگی یا دیگر رہنماؤں کے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر قیادت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ 24 نومبر کا دن پی ٹی آئی کی تاریخ کا بدترین دن تھا۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ احتجاج میں کیوں شریک نہیں ہوئے، حالانکہ وہ لاہور میں موجود تھے اور تمام راستے بند ہونے کے باعث وہ احتجاج میں شریک نہیں ہو سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *