سلمان اکرم راجہ ، صاحبزادہ حامد رضا عہدوں سے مستعفی

سلمان اکرم  راجہ ، صاحبزادہ حامد رضا عہدوں سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے بیرسٹر گوہر کو ہٹا کر اسد قیصر کو پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسد قیصر کو چیئرمین اور علی محمد خان کو سیکریٹری جنرل بنانے کا کوئی بیان نہیں دیا، اور آج ان کی پارٹی کے بانی سے جیل میں ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اسد قیصر کو پارٹی کا چیئرمین اور علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے بیان کی تصدیق بیرسٹر علی ظفر نے کی تھی، جنہوں نے کہا تھا کہ بانی سے جیل میں ملاقات کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم اس بیان کے فوراً بعد اسد قیصر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی چیئرمین بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں اور سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فیصلہ بانی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور کچھ دیر بعد صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیں گے، جس کے لیے وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *