کارکنان ڈی چوک جانے پر بضد تھے، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت

کارکنان ڈی چوک جانے پر بضد تھے، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت

سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے قافلے کو ڈی چوک لیجانے میں بشرٰی بی بی کا قصور نہیں ہے بلکہ کارکنان بضد تھے کہ ڈی چوک جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قافلے کو ڈی چوک لیجانے میں بشرٰی بی بی قصور وار نہیں ہیں بلکہ احتجاج میں شامل کارکنان بضد تھے کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی قافلے میں شامل کارکنان سمجھ رہے تھے کہ ڈی چوک جانے کا حکم بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک بار پھر ڈی چوک بلیو ایریا کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر علاقے کو بند کر دیا گیا

بیرسٹر شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے جا کر ڈی چوک جلسے میں کہا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ڈی چوک نہیں جانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈی چوک جانے کے حوالے سے بشرٰی بی بی کو قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے جو درست نہیں ہے۔ شیر اافضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں مختلف اطلاعات کی بنیاد پر بلیو ایریا میں جاںبحق کارکنان کے حوالے تعداد بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *