ٹریفک پولیس ریلیف اسکیم کے تحت ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کے آخری دو روز

ٹریفک پولیس ریلیف اسکیم کے تحت ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرنے کے آخری دو روز

ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ  ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے جاری ریلیف سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف دودن باقی ہیں۔ اس اسکیم کو، جسے عوام کا زبردست ردعمل ملا ہے، 30 نومبر کو ختم ہوجائیگی۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو 30 نومبر تک سہلوت فراہم کی گئی ہے کہ وہ بغیر ٹیسٹ اورلرنر لائیسنس حاصل کیئے بغیر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کر سکتے ہیں  اور اس تاریخ کے بعد حکام بغیر لائسنس کے سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے لائسنس کو یقینی بنانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ لائسنسنگ مراکز کا دورہ کریں۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل مرزا فرحان بیگ نے اس اقدام کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ اس اسکیم سے پہلے ہی 1.2 ملین سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 460,940 افراد نے لرننگ لائسنس حاصل کیے ہیں جبکہ 764,961 افراد نے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔ مزید برآں، ریلیف کی مدت کے دوران 185,000 سے زائد لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ اس سہولت کے اختتام سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسینس بنوا لیں ۔ ترجمان نے کہا کہ یکم دسمبر سے لرننگ لائسنس کے لیے 42 دن کی میعاد کی مدت دوبارہ سختی سے نافذ کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *