معروف کشمیری شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ ایک احتجاجی سرگرمی کی کوریج کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد فرہاد مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر چکے تھے اور گرفتاری کے وقت بھی عبوری ضمانت پر تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ احمد فرہاد کو راولاکوٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں،حکام کے مطابق معاملے کی قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔