جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوامیں گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کر دی۔
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے وسطی امیر عبد الواسع نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا وفاقی حکومت کا آئین کے خلاف اقدام ہوگا۔ عبد الواسع نے مزید کہا کہ جب اسمبلیاں فعال ہوں تو گورنر راج کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گورنر راج کے نفاذ کے خلاف بھرپور طریقے سے مزاحمت کرے گی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے امیر مقام کے گورنر راج کے حوالے سے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بھی گورنرراج کی مخالفت کر چکی ہے۔