جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین پر حکمرانوں کا پُرتشدد رو یہ قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں باب الاسلام سندھ میں پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پارٹی کے فیصلے سے کوئی غرض نہیں کہ انہوں نے فیصلہ غلط کیا یا صحیح، وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے سے قافلے آرہے ہیں تو اس وقت راستے د ئیےگئے اور پیچھے ہٹ گئے، کہا کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، جب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے توپھرگولی کیوں چلائی گئی ؟۔
مولانا فضل الر حمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہرپارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے، مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے، اسلام آباد میں حکمرانوں کے پُرتشدد رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔