عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دوں گا، فیصل واوڈا

عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دوں گا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پلان ہے گنڈاپور پر زدوکوب کا الزام لگا کر انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور ان کے ساتھیوں نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کروا دیا جائے کیونکہ ایف آئی آر میں دونوں کا نام درج ہےلیکن گرفتاری پہلے بی بی کی ہوگی کیونکہ اس معاملے میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈی چوک میں جو بھی ہوا اسکی جواب طلبی عمران خان کریں گے: مشال یوسفزئی

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ یہ معاملہ محض ایک پانی کا بلبلہ ہے۔ پارٹی چھوڑنے کے بعد نہ تو میں پی ٹی آئی میں واپس جا رہا ہوںاور نہ ہی اس کی کوئی کوشش کی ہے۔ لیکن میں عمران خان کی جان کا سودا نہیں ہونے دوں گا، اس مقصد کے لیے کھڑا ہوں۔میں خاموش تھا مگر اب چونکہ معاملہ عمران خان کی زندگی کا ہے،اس لیے اپنی آواز اٹھائی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی چور نہیں تھا، نہ ہی وہ گھڑی یا 190 ملین روپے کا چور تھا اور نہ ہی وہ قتل و غارت کے حق میں تھا۔ گھڑی چوری یا 190ملین پاؤنڈ عمران خان کے بچو ں نے نہیں کھایا، بشریٰ بی بی اور ان کے بچے کھا رہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *