تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو ’تخریب انصاف‘ قرار دے دیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ’تحریک انصاف‘ نہیں بلکہ ’تخریب انصاف‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا پاکستان کو ایک تخریب کار جماعت کے حوالے کرنا ہے یا نہیں۔

’یہ جماعت فتنہ اور تخریب کا جتھہ ہے‘

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ اور تخریب کا جتھہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مربوط پراسیکیوشن کے ذریعے سزا دلائی جائے۔

’آئی ایم ایف کے سامنے بھی مخالفت کی‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے مخالفین نے آئی ایم ایف کے سامنے بھی رکاوٹیں کھڑی کیں، تاہم اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عناصر کا واحد ایجنڈا ہر چیز کو تباہ کرنا ہے، اور ان کے پیچھے تخریب کار سوچ کام کر رہی ہے۔

’پارا چنار پر توجہ نہیں دی گئی‘

شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار جیسے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، جبکہ یہ عناصر دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنانِ پاکستان اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ہمیں ہر وہ اقدام اٹھانا ہوگا جس سے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

’دوست ممالک سرمایہ کاری کے لیے تیار‘

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے مل کر کوششیں کیں، اور اب اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر گیا ہے، یہ مواقع بار بار نہیں آتے۔

’ ملک میں استحکام آ رہا ہے‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، لیکن استحکام آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے، تو کیا ہم اس تباہی کو خاموشی سے دیکھتے رہیں گے؟ بیلاروس کے صدر نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ وزیراعظم آپ لا اینڈ آرڈر سنبھالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *