تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کے پی کے میں گورنر راج لگانا صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترداف ہوگا، پی ٹی آئی پر پابندی بڑی غلطی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے ، شاہ محمود قریشی نے عدالت سے مؤدبانہ گزارش کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مظاہرین پر حکمرانوں کا پُرتشدد رو یہ قابل مذمت ہے:مولانا فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک اور عوامی تحریک پر پابندی لگا کر کیا حاصل ہوا تھا، پی ٹی آئی پر پابندی بھی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمٰن اور محمود خان اچکزئی کا شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے پابندی کی بات کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت و سلامتی حساس معاملہ ہے : سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا اعلامیہ

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام جماعتیں سندھ میں پانی کے مسئلے پر احتجاج کر رہی ہیں، تمام جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا ۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف کارروائی سے آزادی صحافت کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، اب تو مسلم لیگ ن کے رہنما خود بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ غلط ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *