چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے نیا فارمولا سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے نیا فارمولا  سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بروقت انعقاد کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے نیا فارمولا زیر غور ہے۔

ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور وہ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تاحال شیڈول جاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بطور میزبان پورا ٹورنامنٹ اپنے ملک میں منعقد کرنا اس کا حق ہے، جبکہ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے برابری کی بنیاد پرایک نیا فارمولا پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت اگلے تین سال تک تمام آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اوربھارت کے باہمی میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ فارمولا آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیش کر دیا ہے۔ اگر اس پر اتفاق ہو گیا تو چیمپئنز ٹرافی کا ڈیڈ لاک ختم ہونے اور وینیوز کا مسئلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں حل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت و سلامتی حساس معاملہ ہے : سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا اعلامیہ

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ڈیڈ لاک پر بات چیت کے لیے گزشتہ جمعہ کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *