وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن ختم، وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل جاری

وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن ختم، وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے لیکن غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری ہدایات کا انتظار ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی اقدام اٹھایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہو اور وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری رہے گا۔

پی ٹی اے نے اس بات کی تصدیق کی کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے حوالے سے آئندہ ہفتے کسی فیصلے کی توقع ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اس عمل کو مکمل کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ فی الحال وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو کوئی تحریری خط موصول نہیں ہوا، جس سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ڈیڈ لائن کی توسیع کی جائے گی یا نہیں۔

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *