پیپلز پارٹی کے بغیر مرکز ی حکومت نہیں چل سکتی : گورنر خیبر پختونخوا

پیپلز پارٹی کے بغیر مرکز ی حکومت نہیں چل سکتی : گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر ن لیگ کی حکومت نہیں چل سکتی۔ ہم سے کی گئی کمٹمنٹ کو ہر حال پورا کرنا ہو گا ۔

فیصل کریم کنڈی کا نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین حکومت سازی کیلئے اتفاق ہوا تھا جس کیلئے ن لیگ نے ہمیں یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں نون لیگ پر ہلڑ بازی، دس سے 12 افراد جمائمہ کے پیسوں پر کام کر رہے ہیں ، عطا تارڑ کا انکشاف

اس کے علاوہ پنجاب میں برابری کی سطح پر نمائندگی د ینے کا وعدہ کیا گیا تھا اس پر بھی پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ن لیگ سے ہماری کمٹمنٹ کو ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے اون نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے مابین مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جن کا کام حکومت اور اتحاد کو اتفاق رائے سے چلانا تھا لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہو سکا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کے لئے بلاول بھٹو نے کلیدی کردار ادا کیا اور انہوں نے اپوزیشن کیساتھ مل کر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرائی ۔ فیصل کریم نے بتایا کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی ن لیگ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

جس میں تمام صوبے بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخوا کی رپورٹس پیش کی جائیں گی ۔ پاور شیئرنگ کی رپورٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی پیش کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *