وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین حج کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج کے لئے جانے والے پاکستانی حاجیوں سے پاسپورٹ جمع نہیں کئے جائیں گے، حاجیوں کے لئےپاسپورٹس کی سیکنڈکاپی قابل استعمال ہو گی۔
حاجیوں کو بائیومیٹرک کروانے کے لیے بھی کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق بھی گھر بیٹھے ہی کی جا ئے گی ، سعودی ویزہ بائیو اپ پرعازمین اپنی بائیومیٹرک کر سکیں گے۔