سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس میں پینشن ادائیگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس میں پینشن ادائیگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

سپریم کورٹ میں ای او بی آئی پینشنرز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ای او بی آئی سے پینشن ادائیگی اور اضافے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی

سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا ای او بی آئی پینشن ادا کر رہی ہے؟ اس پر ای او بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ یہ کیس پینشن میں اضافے کا ہے اور 18ویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی کے صوبوں کو منتقلی کا معاملہ چلتا رہا، تاہم مشترکہ مفادات کونسل نے حتمی طور پر ادارہ وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
درخواست گزار محمد اشرف نے کہا کہ انہیں کئی سالوں سے ساڑھے دس ہزار روپے پینشن دی جا رہی ہے اور ان کی پینشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ای او بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق پینشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے

مقدمہ کے حوالے سے ای او بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ 2013 سے یہ کیس زیر التوا ہے اور 2015 میں مقدمے کا فیصلہ ہو چکا تھا، جس میں 3500 روپے سے پینشن بڑھا کر 6000 روپے کرنے کی بات کی گئی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس مقدمے کو اب کہیں تو ختم ہونا چاہیے۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ای او بی آئی کے فنڈز پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اتنی بڑی کمائی اور فنڈز آپ کے پاس ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *