اسلام آباد: سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے، رپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے، رپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے 16 سے 30 نومبر تک کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 31 ہزار، 458 سول اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں ابھی تک زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ 18 از خود نوٹس، 2209 سول نظرثانی درخواستیں، انسانی حقوق سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *