ملک کے چند شہرو ں میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی دیگر میں استحکام رہا

ملک کے چند شہرو ں میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی دیگر میں استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کےمطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل نرح 1447 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ان شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کا اوسط ریٹیل بھائو 1449 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں 28نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کے اوسط نرخ 1389 روپےریکارڈ کئے گئے جو پیوستہ ہفتے میں 1389 روپے تھے۔

سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کے فی بوری اوسط نرخ 1400، راولپنڈی 1405، گوجرانوالہ 1500، سیالکوٹ 1440، لاہور 1493، فیصل آباد 1445، سرگودھا 1430، ملتان 1463، بہاولپور 1487 ، پشاور 1453 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کے اوسط نرخ 1400 روپے ریکارڈ کئے گئے۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد 1340، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1455 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347 روپے ریکارڈکی گئی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *