جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی بروز بدھ 4 دسمبر کو ہو گی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جما دی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق 4 دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *