چار پانچ لوگ اربوں بنا کر نکل جاتے ہیں، مارکیٹ ایک دم نیچے گر جاتی ہے: عمر ایوب خان

چار پانچ لوگ اربوں بنا کر نکل جاتے ہیں، مارکیٹ ایک دم نیچے گر جاتی ہے: عمر ایوب خان

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں چند لوگ شیئرز بیچ کر اربوں روپے بنا کر نکل جاتے ہیں، جس سے مارکیٹ ایک دم نیچے گر جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز بڑے بروکرز کے پاس ہیں اور حکومت کے زیر انتظام اصلاحات نہیں ہو رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے ٹیکس ریونیو کے اہداف کے پورا نہ ہونے اور صنعتوں کی گروتھ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی کمی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے سوال کیا کہ اگر توانائی کے شعبے میں اصلاحات نہیں ہوئیں تو دو ڈسکوز کی نجکاری کیسے ممکن ہے۔

عمر ایوب نے پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں : روپیہ تگڑا، ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی

اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا کو نکالنے کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے  کہا کہ انہوں نے گردشی قرضے کا ماہانہ بہاؤ 8 ارب روپے تک کم کر دیا تھا، تاہم اب یہ 55 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا جس سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔

سابق وزیر نے کہا کہ گیس سیکٹر میں بھی گردشی قرضے کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی متبادل پلان نہیں ہے اور انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے جبکہ ہمارے ہاں تھانے داری والا رویہ اب بھی قائم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *