نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔