ضلع شیخوپورہ میں 5 دسمبر کو ضمنی الیکشن کے باعث مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد الیکشن کے دوران انتظامی امور کی بہتر نگرانی اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 دسمبر کو ضلع شیخوپورہ میں تمام سرکاری دفاتر، اسکولز اور دیگر متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دن کی چھٹی صرف مقامی سطح پر ہو گی اور دیگر علاقوں میں کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔