سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جس طرح سے پی ٹی آئی کو نیچے لگایا وہ مولانا کی سیاست کے فین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ ملکی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے فین ہیں انکا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جس طرح سے مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو نیچے لگا کر رکھا وہ انکی سیاست کے فین ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج انہوں نےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بلاول بھٹو سے بانئ پی ٹی آئی سے متعلق بھی بات چیت کی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نےبلاول بھٹو زردارئ کو بانی پی ٹی آئی کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کی زندگی سے نہیں کھیلنا چاہیے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس دن پیپلز پارٹی میں شمولیت کروںگا تو بتا دونگا،۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو درپیش چیلنجز بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں مسائل کھڑے کر رہی ہیں، علی امین گنڈا پور اور اور انکے سیاسی حواری بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اور اور انکے گینگ نے بشری بی بئ اور پوری پارٹی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
وقت آنے پر کچھ چیزیں علی امین گنڈا پور کی بھی بے نقاب ہونگی۔انکا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہیں جس پر پیپلز پارٹی حکومت لو تحفظات ہیں اور اس حوالے سے حکومت کو پیپلز پارٹی کے تحفظات پر غور کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹرچلانےوالا عمران خان کی مشکلات بڑھا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے چوری کروائی، عمران خان نے آج کہا کہ اسمبلیوں میں جائیں، حکومت کا کام ہوتا ہے راستہ نکالنا، حکومت کوچاہیےتھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے کوئی جگہ دیتے، یہ مس مینجمنٹ نہیں ڈیزاسٹرہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت نے درست طریقےسےمینج نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سےغلطیاں کروائی گئی ہیں، پی ٹی آئی کےبندے بشریٰ بی بی کا دفاع کررہےہیں، آج بانی پی ٹی آئی نےبڑا مثبت بیان دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بات چیت کا راستہ حکومت کےپلیٹ فارم سے ہی نکلے گا۔