پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ نے عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ نے عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

علی پلھ نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کے مطابق پارٹی کو مکمل طور پر وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد احتجاج کی ناکامی، پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اب پارٹی کے کسی دوسرے ورکر کو اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ میں نے پارٹی کی بہتری کے لیے اپنا استعفیٰ دیا ہے تاکہ پارٹی کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *