انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان کی غیر حاضری کی بنا پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرلی اور علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جن میں راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔