جی ایچ کیو حملہ کیس:عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جی ایچ کیو حملہ کیس:عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست بریت پر انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہوئی۔ عمر ایوب کے وکیل بابر عوان نے درخواست بریت پر اپنے دلائل مکمل کیے، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی اپنے دلائل مکمل کیے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمے میں دیگر ملزمان جیسے شیخ رشید، شیری مزاری، امجد نیازی اور عمر تنویر بٹ کی بریت کی درخواستیں پہلے ہی خارج ہوچکی ہیں۔ عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا تھا

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ جب تک اقبالی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اس وقت تک درخواست بریت منظور نہیں کی جا سکتی۔ اس کے علاوہ، سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزمان کی بریت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے، اور اس فیصلے کی مصدقہ نقول عدالت میں داخل کروا دی گئی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *