محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن رولز میں اہم تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز کے فوت ہونے کی صورت میں صرف بیوی یا خاوند کو پنشن ملے گی۔ اس تبدیلی کے مطابق باقی بچوں یا بہن بھائیوں کو پنشن کا حق ختم کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ پر پنشن سے 35 فیصد کی بجائے اب صرف 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ یہ تبدیلی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت کی گئی ہے۔