سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس میں بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگ انہیں ایسی صورتحال میں دھکیل رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اس وقت غیر مناسب طریقے سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جو باہر بیٹھے ریاست مخالف عناصر کر رہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا جان بوجھ کر پھیلایا جا رہا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف منفی جذبات کو ہوا دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک دن پہلے جو ٹوئٹ کی گئی تھی، وہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں تھی، بلکہ یہ ٹوئٹ باہر بیٹھے سازشیوں نے کی تھی کیونکہ عمران خان خود اپنے ایکس اکاؤنٹ کو نہیں چلا رہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگ عمران خان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، اور یہ سب مل کر انہیں ایک ایسی دلدل میں دھکیل رہے ہیں جہاں سے واپسی کا کوئی امکان نہیں۔