اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی میں 10دسمبر تک توسیع کر دی گئی جبکہ 3دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔
اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے مطابق کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانی 10دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں،انہوں نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ عازمین حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاؤن لوڈ کر لیں۔