پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی، بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے کی پوری ٹیم کو 12.4 اوورز میں 57 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا

زمبابوے کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری، اس کے بعد باقی کھلاڑی اسکور میں صرف 20 رنز کا اضافہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے ٹارگٹ چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندارباؤلنگ کی اور تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *