جنوبی کوریا کے صدرنے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن قابض تھی۔